خیبر پختونخوا ہ ریونیو اتھارٹی کا صوبہ بھر میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا آغاذ
پشاور ۔ خیبر پختونخوا میں سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کیلئے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا آغاذ کیا جارہاہے ۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہ ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاذ یکم اگست بروز منگل سے کیا جارہاہے۔
کاروباری افراد کی سہولت کے لیے جگہ جگہ موبائل رجسٹریشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں پر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کا عملہ موجود ہوگا اور سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد اپنا کاروبار خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ موقع پر ہی رجسٹرڈ کراسکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے افسران پر مشتعمل ٹیمیں سروسز شعبہ سے وابسطہ کاروباری افراد اور اداروں کی دہلیز پر جا کر ان کو موقع پر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کریں گی۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان کے مطابق رجسٹریشن مہم کے اغاذ کا مقصد صوبہ بھر سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے ۔ ہماری ٹیمیں موبائل رجیسٹریشن سینٹرز پر موجود ہونگی اور وہیں پر جاکر آپ اپنا کاروبار با آسانی رجسٹر کرا سکتے ہیں ۔ ہماری ٹیمیں آپ کی دہلیز پر آکر آپ کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرے گی۔
شاہ محمود خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔ آپ کے ٹیکس سے نہ صرف آپ کا صوبہ مالی طور پرمستحکم ہوگا بلکہ آ پ کے پیسے آپ ہی کے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے جس سے آپ کے کاروبار میں مزید وسعت آئے گی اور صوبہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن سے متعلق یا خدمات پر سیلز ٹیکس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی ان موبائل سنٹرز پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مزید معلومات ہمارے واٹس ایپ نمبر، ٹیلی فون اور ویب سایئٹ پر جاکر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ موبائل رجسٹریشن کیمپس کی جگہ کے متعلق معلومات روزانہ کی بنیاد خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹ پر مشتہر کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخواسیلز ٹیکس آن سروز ایکٹ2022 کے مطابق سروسز سے وابستہ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس لاگو ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ کاروبار کی رجسٹریشن قانونی طور پر فرض ہے اسی رجسٹریشن میں معاونت اور آسانی فراہم کرنے کیلئے ہفتہ رجسٹریشن منا یا جارہا ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے ہمارے ہیلپ لائین پر رابطہ کریں۔ 091111005772