ٹیکس کی عدم ادائیگی، کیپرا کی نوشہرہ میں بڑی کارروائی، ریسٹورانٹس کا ریکارڈ ضبط
ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی مردان ریجن کی نوشہرہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے دو بڑے اور مشہور ہوٹلوں کا ریکارڈ ضبط کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل کلیکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نیک محمد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کلیکٹر نوید خان, اسسٹنٹ کلیکٹر مہران احمد, اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف احمد,پی اے ٹو اے ڈی سی افتخار سواتی اور انسپکٹر عبدالوحید پر مشتمل ٹیم نے کاروائیاں کرتے ہوئے کوربہ ریسٹورنٹ اور ریور وئیو ریسٹورانٹس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دونوں ریسٹورانٹس کا سیلز کا ریکارڈ ضبط کر لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کلیکٹر نوید خان کا کہنا تھا
کہ ٹیکس چوری کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی لہذا کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ٹیکس کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔