The Khyber Pakhtunkhwa Revenue Authority (KPRA) has successfully collected Rs14.84 billion in the first four months of the financial year 2024-25, marking an impressive 40% growth compared to the same period last year. Last year it collected only Rs 10.58 billion in the first four months which shows Rs4.26 billion increase in the revenue.
As per the details shared by the KPRA’s media wing, the Authority has collected Rs11.25 billion from the sales tax on services, and Rs3.59 billion from the Infrastructure Development Cess (IDC).
Last year, collections from sales tax on services amounted to Rs9.3 billion, while Rs1.28 billion was collected from the IDC, reflecting a 21% growth in sales tax on services and an astonishing 180 % growth in IDC.
Director General KPRA, Fouzia Iqbal, commended the KPRA staff for their hard work and dedication, which contributed to this encouraging start. She expressed confidence that with continued efforts, not only would the annual target be met, but it would be surpassed by a significant margin.
“If we maintain the same level of dedication and continue with our current approach, I am certain that we will exceed this year’s target, and by the end of June, KPRA will once again shine like a star with its performance,” she said.
The KPRA team extends its gratitude to the taxpayers for their trust, confidence and cooperation. KPRA vows to continue its mission of “Towards Self Reliance”.
She also extended her gratitude to Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Ali Amin Gandapur, and Advisor to CM on Finance, Mr. Muzzammil Aslam, for their support and guidance, which were instrumental in helping KPRA develop effective strategies to pave way for achieving its targets.
کیپرا کی شاندار کارکردگی
کیپرا نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 14.8 ارب روپے کے محاصل سے لے اکٹھے کر لیے
پشاور۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کیپرا) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 14.8 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔
ترجمان کیپر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کیپرا نے گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 10.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے تھے، جس سے رواں مالی سال کے دوراں محاصل میں 40 اضافے کی تصدیق ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کیپرا کے محاصل میں 4.26 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیلز ٹیکس آن سروسز انسر کی مد میں 11.25 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں3.59 ارب روپے کے محاصلے اکٹھے کیے گئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 9.3 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 1.28 ارب روپے جمع کیے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 21 فیصد جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ادارے کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال نے کیپرا کے افسران کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اگر ہم اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتے رہے تو جون کے اختتام پر ہم نہ صرف رواں مالی سال کے لیے دیے گئے ہدف کو حاصل کریں گے بلکہ دیے گئے ہدف سے زیادہ کے محاصل اکٹھے کر لیں گے۔ کیپرا کی جانب سے ہم اپنے ٹیکس دہندگان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا، ہمارے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا اور خیبر پختونخوا کو مالی طور پر خود مختار صوبہ بنانے کے ہمارے مشن میں ہماری مدد کی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب علی امین گنڈاپور، اور مشیر خزانہ، جناب مزمل اسلم، کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی حمایت اور رہنمائی نے کیپرا کو مؤثر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد دی، جس سےادارہ اپنے اہداف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔