پیغامات

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریوینو اتھارٹی کا پیغام

جناب شاہ محمود خان

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریوینو اتھارٹی 

سیکرٹری، پالیسی بورڈ

معزز ٹیکس دہندگان!

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کے۔ پی۔ آر۔ اے) کی پوری ٹیم کی جانب سے، میں بر وقت ٹیکس ادا کرنے اور ہمارے ساتھ آپ کے تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔ آپ کی لگن اوراپکا عزم ہمارے صوبے کی ترقی اور مالی استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

میں صوبے کی مالی خود انحصاری اور ترقی کے سفر میں اپنے ذرائع آمدن یا اون سورس ریونیو۔ کی اہمیت پر یقین رکھتا ہوں۔ اپنے وسائل سے آمدنی پیدا کرکے، ہم بیرونی ذرائع پر اپنا انحصار کم کرتے ہیں اوراس طرح ہم اپنی معاشی تقدیر پر زیادہ کنٹرول حاصل کرتے ہیں۔ اپنے ذرائع آمدن ہمیں صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کے قابل بناتے ہیں، جو ہمیں اپنے شہریوں کے لیے بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی مشکل وقتوں خاص طور پر کووڈ-19 اور دیگر قدرتی آفات جیسے مشکل حالات میں معیشت کی فعالی اور استحکام میں مدد فراہم کرتی رہی ہے۔

ہمیں ان قدرتی آفات کا کاروبار اور کاروبار سے وابسطہ افراد کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کا ادراک ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے محتلف شعبہ جات پر ٹیکس کی شرح کو نہ صرف کم کرنے کے لیےاقدامات اٹھائے ہیں بلکہ ان پر بوجھ کو کم کرنے اور ان کی مالی طور پر بحالی کے لیے رعایتیں بھی فراہم کی ہیں۔

ایک ذمہ دار شہری کے طور پر، آپ کی جانب سے اپنے زمے واجب الادا ٹیکس کی بر وقت ادائیگی سے نہ صرف ضروری عوامی خدمات کے منصوبوں کو فنڈز کی دستیابی ممکن ہوتی ہے بلکہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ خیبر پختونخوا کی بنیاد رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ہم ٹیکس کے قوانین و ضوابط کی تعمیل میں آپ کی کوششوں کی سراہتے ہیں، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں کو ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے شفاف اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی میں، ہم ساتھ مل کر کام کرنے کی طاقت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور آپ کے رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ہم ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ٹیکس دہندگان اور کاروباری اداروں سے تجاویز اور آراء حاصل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ آپ کا تجربہ اور سفارشات ہمیں ان شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جہاں بہتری کی گنجائیش موجود ہو ۔ایک منصفانہ، موثر، اور ترقی پر مبنی ٹیکس نظام بنانے میں آپ کی رائے، تجاویز اور مشوروں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ہم ایک حوصلہ افزا کاروباری ماحول پیدا کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں جو سرمایہ کاری، ملازمت کے مواقع پیدا کرنے، اور کاروباری ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کے۔ پی۔ آر۔ اے نے اپنے عزم کے مطابق وقتاً فوقتاً مختلف ٹیکس رعایتوں اور مراعات کو نافذ کیا ہے جسکا مقصد ایک متحرک اور ترقی پزیر معیشت کو فروغ دینا ہے۔ ان مراعات میں ایک مخصوص علاقے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ، سرمایہ کاری کی ترغیبات اور مراعات ، اور کاروبار کی رجسٹریشن اورٹیکس کی ادائیگی کے لیے آسان طریقہ کار شامل ہیں۔ ہمارا مقصد کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے جو معاشی ترقی کو ممکن بناتا ہے اور ہمارے صوبے کو خوشحالی کی طرف لے کر جاتا ہے۔

ہم ٹیکس کے عمل کو آسان بنانے اور اپنی خدمات کو مذید بہتر کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اپنے کام کو شفاف ترین بنانے کیلئے ہم پُرعزم ہیں اور اس کیلئے ہم اپنے ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ٹیکس کے قوا نین و ضوابط، طریقہ کار اور ٹیکس کی ادائیگی یا ماہانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بارے میں باقاعدگی کے ساتھ معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ اور میں آپ کو کے۔ پی۔ آر۔ اے سے متعلق باخبر رہنے کیلئے ان دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہوں۔
ایک بار پھرہماری مسلسل حمایت کرنے پر اپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کو اپنے ٹیکس سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتا ہوں۔ ہم سب مل کر خیبرپختونخوا کو ایک روشن مستقبل دے سکتے ہیں، جہاں ہر فرد ترقی کرسکے، اور ہر علاقہ خوشحال ہو۔ ترقی اور خوشحالی کی طرف ہمارے سفر کا ایک لازمی حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔