پیغامات

cm-azam-khan-care-taker

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

محمد اعظم خان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، چئیرمین پالیسی بورڈ کے۔ پی۔ آا۔ اے 

خیبرپختونخوا کے پیارے شہریو!

صوبہ خیبرپختونخوا اپنے صوبائی مالی وسائل کی مکمل طور پر کھوج نہ لگنے کی وجہ سے اپنے مالی ضروریات کے لیے وفاق سے فنڈز کی منتقلی پر انحصار کر رہا تھا۔ تاہم، 18ویں آئینی ترمیم نے صوبوں کو ایک موقع فراہم کیا جس میں متعلقہ صوبوں کو سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولی کا مینڈیٹ دیا گیا، جس کا مقصد صوبوں میں مالی خود انحصاری کو فروغ دینا اور وفاق سے فنڈز کی منتقلی پر انحصار کم کرنا ہے۔
اس کے نتیجے میں اگست 2013 میں خیبر پختونخواہ فنانس ایکٹ، 2013 کے تحت کے پی آر اے کا قیام عمل میں لایا گیا اور اسے صوبے میں استعمال کی جانے والی یا فراہم کی جانے والی سروسز پر سیلز ٹیکس کے حصول کا انتظام حوالے کیا گیا۔
مجھے آپ سب کو اور خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کی ٹیم کو مالی سال 2022-23 میں 30.60 بلین روپے کے محاصل اکھٹے کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ کامیابی کے پی آر اے کی ٹیم کی لگن اور ہمارے ٹیکس دہندگان اور کاروباری اداروں کی حمایت کا ثبوت ہے۔
محصولات اکھٹی کرنے میں ہماری یہ کامیابی ہمارے ٹیکس اصلاحات کے اثرات اور ہمارے صوبے کی بہتری کے لیے محصولات سے حاصل ہونے والے رقوم کے شفاف استعمال کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ نہ صرف ہماری معیشت کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس سے ہمیں عوامی خدمات، بنیادی ڈھانچے اور خیبر پختونخوا کی مجموعی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے اضافی وسائل بھی حاصل ہوتے ہیں۔

ہماری حکومت کا یہ عزم ہے کہ ہم اپنے لئے ریو نیو کے موزوں اور موثر اہداف مقرر کریں۔ ان اہداف کو حاصل کرکے، ہمارا مقصد بیرونی ذرائع پر اپنا انحصار کم کرنا اور اپنی معاشی تقدیر پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ اس سے ہم صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور سماجی بہبود جیسے اہم شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنیں گے، اور اس طرح ہمارے شہریوں کے لیے ایک روشن مستقبل کا حصول ممکن ہوگا۔

ہم نے مالی سال 2023-24 کے لئے 35 بلین روپے کا ہدف مقرر کیا ہے جو کہ گزشتہ سال اکھٹے کئے گئے محاصل کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے اور اس سے کے۔ پی۔ آر۔اے کی صلاحیتوں پر ہمارے اعتماد اور ہمارے ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی لگن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ہم سب مل کر مالی طور پر ایک خودمختار خیبرپختونخوا کی طرف اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی آمدنی کو عوامی خدمات کو وسعت دینے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور ہمارے تمام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
میں تمم ٹیکس دہندگان اور کاروبار افراد کا ہمارا ساتھ دینے اور اپنا بھرپور کردارکرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپ کی جانب سے اپنے ٹیکسز کی بروقت ادائیگی ہماری یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے ۔ میں آپ کو متحرک اور ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دیتا ہوں، کیونکہ آپ کا مستعقل تعاون ہمارے صوبے کی کامیابی اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔
کے۔ پی۔ آر۔اے ٹیکسز کی ادائیگی کے عمل کومزید آسان بنانے، کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے اور ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے جدید خطوط پراستوار اقدامات اٹھاتا رہے گا۔ ہم نہ صرف آمدنی کے اہداف کو پورا کرنے بلکہ اس سے آگے نکلنے کے لیے انتھک محنت کریں گے، کیونکہ ہم خودمختار خیبر پختونخواہ کے لیے کوشاں ہیں جو ترقی اور خوشحالی کے بے پناہ مواقع فراہم کرےگا۔
ایک بار پھر، میں آپ میں سے ہر ایک کی تعریف کرتا ہوں جس نے ریونیو اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ آئیے ہم نئے عزم کے ساتھ مل کر اس سفر کو جاری رکھیں، کیونکہ ہم نے خود انحصار اور خوشحال خیبر پختونخواہ کے لیے اور بھی بلند اہداف پر اپنی نگاہیں مرکوز کی ہیں۔