شیخ یٰسین ٹاؤن پشاور کی این او سی/پزیشن کی تقریب میں، ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے نے پراپرٹی ڈیلرز، ڈیولپرز اور کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو قومی فرض کے طور پر ادا کریں اور ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ کاروبار کی رجسٹریشن میں مدد کریں۔ انہوں نے کئی خاندانوں کے اپنے گھر بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں انتظامیہ کی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔