پشاور۔ ایڈیشنل کلکٹر KPRA ساؤتھ ریجن مسعود شاہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کلکٹر آختر رسول، انسپکٹر محمد خالق،انسپکٹر محمد اسحاق اور انسپکٹر عبد الباسط پر مشتمل کیپرا کی ٹیم نے کرک میں انڈس ہائی وے پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
اسسٹنٹ کلکٹر نے انسپکٹرز کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔ دورے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی رسیدیں اور ریکارڈ چیک کیا گیا۔ وہ ریسٹورنٹس جو کے پی سیلز ٹیکس ایکٹ 2022 کے مطابق انوائس جاری نہیں کر رہے تھے ان کو ایک ایک لاکھ روپئے جرمانے کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ اور وہ ریسٹورنٹس جو ریکارڈ کی دیکھ بھال نہیں کررہے تھے ان کو 10، 10 ہزار روپئے جرمانے کے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
ٹیم نے مادر پلازہ ہوٹل اینڈ ریسٹورانٹ ،
خیبر باغ ہوٹل، نیو حبیبی ہوٹل اینڈ ریسٹورانٹ ، ملک آمین ہوٹل اینڈ ریسٹورانٹ پرجرمانے عائد کئے اور ساتھ میں ان ریسٹورنٹس کو سیلنگ وارنگ دی گئی جو KPRA کے ساتھ اپنی ریجسٹریشن نہیں کر رہےہیں ۔ اسسٹنٹ کلکٹر نے ان-ریجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ جلد از جلد اپنے کاروبار کو KPRA کے ساتھ ریجسٹر کریں ،بصورت دیگر ان کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا ۔