سیلز ٹیکس ان سروسز کی عدم ادائیگی پر کیپرا نارتھ ریجن نے دو ہوٹل سیل کردئیے۔

سیلز ٹیکس ان سروسز کی عدم ادائیگی پر کیپرا نارتھ ریجن نے دو ہوٹل سیل کردئیے۔

پشاور۔ ایڈیشنل کلکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نارتھ ریجن عمر ارشد خان کی ہدایت پر کیپرا نارتھ ریجن کی ٹیم کی ناران اور بٹہ کنڈی میں واقع ٹیکس نادہندہ ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کے خلاف کاروائیاں جاری، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تاج پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اور سیام ہائیٹس ہوٹل اور ریسٹورانٹ خیبر پختونخواہ فینانس ایکٹ 2013 کے سیکشن نمبر 47 قسط نمبر 48 اور سیکشن نمبر49 کے تحت سیل کر دیے گئے۔۔

تفصیلات کے مطابق کے ڈپٹی کلکٹر نارتھ سندس ارشاد ملک، اسسٹنٹ کلکٹر محمد منیر اور انکی ٹیم نے سیلز ٹیکس سروسز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ناران اور بٹہ کنڈی میں واقع ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کے دورے بھی کئےاور ان کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر نارتھ سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا فنانس ایکٹ 2013 کے تحت سروسز شعبے پر لاگو ہے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر ہوٹل اور ریسٹورانٹس مالکان کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور ان پر زور دیا کہ ٹیکس کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے محفوظ رہیں۔

Dated:21-09-2021
Top