Tripartite agreement signing ceremony between Govt of KP through Secretary Finance, State Bank and 1Link

The tripartite agreement was signed amongst the Government of Khyber Pakhtunkhwa, State Bank of Pakistan and 1-Link on Tuesday at the Civil Secretariat Peshawar. KP Finance Minister Taimur Khan Jhagra and Spokesperson KP Government Kamran Khan Bangash attended the ceremony. 

The Alternate Dilivery Channels (ADC) will enable the taxpayers in the province to submit their taxes directly from their Cell Phones, Computers and from ATMs thus relieving them from personally visiting designated banks for submitting their taxes to the government.

Secretary Finance Atif Rehman, Chief Executive Officer 1-Link Najeeb Agrawalla, Director of Finance State Bank of Pakistan Qader Bakhash signed the agreement at the ceremony.

The Khyber Pakhtunkhwa Revenue Authority (KPRA) Director General Fayyaz Ali Shah signed a joint Agreement with Pakistan Revenue Automation Private Limited (PRAL) for the functioning of the ADCs.


خدمات پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور شاندار قدم اٹھاتے ہوئے خدمات پر سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے تاجر برادری کو ماہانہ یا سالانہ بنیادوں پر واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کے لیے سرکاری اداروں یا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ آن لائن ہی ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں حکومت خیبر پختونخوا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون لنک کے مابین پشاور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم اور ترجمان صوبائی حکومت کامران خان بنگش، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکریٹری خزانہ عاطف رحمان، ایڈیشنل سیکرٹری سفیر احمد، ڈی جی خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی فیاض علی شاہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون لنک کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل سے تاجر برادری کیلئے ٹیکسز جمع کرانے میں آسانی ہوگی اور یہ اقدام ہماری ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار میں آسانی کی پالیسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آن لائن سروس سے تاجروں سمیت کسی کو بھی خدمات پر سیلز ٹیکس جمع کرانے کے لیے سرکاری اداروں اور دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جس سے نہ صرف ان کے مسائل کم ہوں گے بلکہ نظام میں بھی مزید شفافیت آئے گی۔ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا وباء کے باوجود ٹیکسز کی مد میں 17 ارب کے محصولات اکھٹے کیے۔ اس دوران 30 کے لگ بھگ ٹیکسز کے ریٹ بھی کم کیے گئے تھے تاہم ٹیکس ریٹ میں کمی کے باوجود محصولات میں اضافہ ہوا۔دوسری طرف جب 2018 میں اقتدار سنبھالا تو ریونیو اتھارٹی مسلسل 3 سال سے صرف 10 ارب سالانہ ریونیو اکٹھا کر رہی تھی۔ تیمور جھگڑا نے امید ظاہر کی کہ اس سال ہمارا ہدف 20 ارب روپے کا ہے تاہم پوری امید ہے کہ ریونیو اتھارٹی 21 ارب سے زائد کے محصولات اکٹھے کر لے گی۔انکا کہنا تھا کہ اگر اس سال ہم 22 ارب روپے اکھٹے کرنے میں کامیاب ہوئے تو گزشتہ دو سالوں میں صوبائی محصولات میں 120 فیصد اضافہ ہوگا جو ملک کی تاریخ شاید ہوا ہو۔ تیمور جھگڑا نے امید ظاہر کی کہ ریونیوزیادہ ہو گا تو عوام کے لیے صحت انصاف کارڈ جیسے اور فلاحی منصوبے شروع کر سکیں گے

 

 

Dated:06-04-2021
Top