یو ایس ایڈ نے کیپرا کو ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے جدید آلات فراہم کرلئے۔پشاور: ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آسانی کے لئے امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کی جانب سے خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کو کال سنٹر، ویڈیو کانفرنسنگ اور مقدمات کی آن لائن سماعت کے لیے جدید آلات کی فراہمی۔
کیپرا کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ شہباز طاہر ندیم نے منگل کے روز کیپرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں یو ایس ایڈ خیبرپختونخوا ریونیو موبلائزیشن کے سربراہ تیمور احمد سے یہ آلات وصول کئے۔
آلات میں جدید کال سینٹر کا مکمل سیٹ اپ، ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم اور مقدمات کی آن لائن سماعت کے لیے جدید سسٹم، فرنیچر، اے سی اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ شہباز طاہر ندیم نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آسانی کیلئے کیپرا کو معاونت فراہم کرنے پر یو ایس ایڈ شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان آلات کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے مسائل کو بہتر طریقے سے متعلق افسران تک پہنچایا جائے گا جن سے ان کے جلد از جلد حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یو ایس ایڈ کیپرا کے ساتھ اپنا تعاون اسی طرح جاری رہے گا ۔
یو ایس ایڈ خیبرپختونخوا ریونیو موبلائزیشن کے سربراہ تیمور احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان ادارہ خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کے عملے کی استعداد بڑھانے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آسانی کے لیے تیکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرتا رہے گا۔