خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی مردان ریجن کی ایک ٹیم نے منیجر خیبر پختونخوا اکنامک زونز مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (KPEZDMC) فیصل حیات خان گدون انڈسٹریل اسٹیٹ صوابی سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کلکٹر مردان اعجاز علی خان اور آڈٹ آفیسر کامل زادہ پر مشتمل کے پی آر اے کی ٹیم نے مینیجر کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی کے ساتھ صوبے میں سیلز ٹیکس انتظامیہ اور کے پی آر اے کے کام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ KPEZDMC نے KPRA ٹیم کو گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور اسٹیٹ میں ودہولڈنگ ایڈمنسٹریشن کو مضبوط بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔