ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان نے بدھ کے روز کے پی آر اے مردان اور مالاکنڈ ریجن آفس کا دورہ کیا اور کے پی آر اے کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔
ایڈیشنل کلکٹر مردان اور مالاکنڈ ریجن نائیک محمد خان، ڈپٹی کلکٹر نوید خان اور اسسٹنٹ کلکٹر آفاق علی نے ڈی جی کے پی آر اے کو تفصیلی بریفنگ دی۔
افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو رواں مالی سال کے ریونیو اور نان ریونیو اہداف کے حصول کیلئے تیار کردہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف احمد، انسپکٹر عبدالوحید اور انسپکٹر شہزاد علی خان بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مردان اور مالاکنڈ ٹیم کو درپیش مسائل بھی سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے مردان ریجن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف اپنا ہدف حاصل کریں بلکہ اپنے تیار کردہ پلان پر عمل درآمد بھی شروع کریں تاکہ انہیں تفویض کردہ اہداف کو عبور کیا جاسکے۔