ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنز کے صدور/ جنرل سیکرٹریز اور دیگر بزنس چیمبر کے وفود نے ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے سے سیلز ٹیکس کی ادائیگیوں میں مسائل کے بارے میں ملاقات کی اور انہیں دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے بار بار آنے جانے اور جرمانے عائد کیے جانے سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی جی نے انہیں ان کے مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متفقہ طور پر مردان ڈویژن میں سیلز ٹیکس کی وصولی اور قانون کے مطابق رضاکارانہ رجسٹریشن کی مکمل حمایت کی۔