دیر بالا: سروسز پر صوبائی سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس ویدہولڈنگ ریگولیشنز 2020 سے متعلق آگاہی اور تربیت کے لئے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب ضلع دیر بالا کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے ویدہولڈنگ ایجنٹس کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سے کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے افسران کی جانب سے سیلز ٹیکس آن سروسز ویدہولڈنگ ریگولیشنز 2020 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکاء کو سیلز ٹیکس کی ویدہولڈنگ کرانے اور اس کےماہانہ گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کارسے متعلق تربیت دی گئی اور ان کو سیلز ٹیکس آن سروسز سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ ورکشاپ میں دیر بالا میں کام کرنے والے سرکاری ادارے بشمول ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیس، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن واڑی، ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ،فوڈ کنٹرولر، لوکل گورنمنٹ، شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹر مردان و ملاکنڈ ڈویژن مسرت زمان نے اپنے تعارفی خطاب میں شرکاءکی ورکشاپ میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کے پروگرام اقدام برائے اضافہ محصولات، خیبر پختونخواہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ٹیکس کی ادائیگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں انجام دہی کے لیے ٹیکس کی ادائیگی لازم ہے ہمارا کام ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے اور ہمیں اس ضمن میں آپ کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ۔ مسرت زمان نے شرکاء کو اپنی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلز ٹیکس آن سروسز کے تاریخی پس منظرپر بھی روشنی ڈالی۔ کیپراکے ڈپٹی کلکٹر اعجاز علی خان نے ورکشاپ کے شرکاء کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے کا طریقہ کار اورماہانہ گوشوارے جمع کرانے کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں اور انہیں بتایا کہ صوبائی قوانین کے تحت سیلز ٹیکس آن سروسز کی ویدہولڈنگ ان کی قانونی ذمہ داری ہے اور کیپرا کا عملہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ان کے لئے ہر ممکن آسانی پیدا کرے۔ اعجاز علی خان نے سیلز ٹیکس آن سروسز اور سیلز ٹیکس آن گڈز کے درمیان فرق کی وضاحت کی اور مالاکنڈ ڈویژن قبائلی اضلاع میں ٹیکس سے متعلق سوالات کی وضاحت کی ۔ کیپرا مردان وملاکنڈ ریجن کے اڈٹ آفیسر شاہ جہان جنہوں نے پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے شرکاء کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ یوایس ایڈ پبلیک اوٹ ریچ سپشلیسٹ نویدیوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپرا نے ٹیکس دہندگان کی استعداد بڑھانے اور صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے یو ایس ایڈ کے تکنیکی اور مالی معاونت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ ہم کیپرا کے بہترین مستقبل اور ترقی کے لیے دعاگو ہیں جس سے اس صوبے اور ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے۔ اس موقع پر شرکاء نے ورکشاپ منعقد کرانے پر کیپرا اور یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کیپرا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور ملک اور صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔