پیر کے روز انہوں نے کیپرا کے افسران کے ساتھ اپنی تعارفی ملاقات کی۔ انکا کہنا تھا کہ اپنی سروس کے دوران انہوں نے ہمیشہ کیپرا کی تعریف سنی ہے جس سے یہاں پر کام کرنے والے افسران کی قابلیت اور محنت کا اندازہ ہوتا ہے۔ رسمی تعارف کے بعد انہوں نے کیپرا کے اپنے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دیگر اداروں سے یہاں پرآئے ہوئے افسران نے اپنی مدت پوری کرنے کے بعد دوسری جگہ چلے جانا ہے جبکہ آپ لوگوں نے اس ادارے میں رہنا ہے ۔ اس ادارے کی پہچان اپ کے اپنے افسران سے ہو گی۔ کیپرا کا نام جب بھی لیا جائے گا تو اس میں آپ کے کردار کا ذکر ضرور ہوگا اور آپ کو بھی اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا مگر اس کے ساتھ ساتھ اپ پر ایک ذمہ داری آتی ہے۔ اس لئے اپ لوگوں نے اپنی محنت جاری رکھنی ہے ۔ ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اس ادارے کو مزید ترقی دینی ہے۔ انہوں نے کیپرا کے افسران کے مسائل بھی سنے اور ان کو جلد از جلد حل کرنے کا عندیہ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ کیپرا کے لئے اپنی بلڈنگ بنانے کے لیے کوشش کریں گے اور اس کے لیے ایک بہترین اور جدید طرز پر عمارت بنائی جائےگی۔