Nowshera Chambers of Commerce and Industries (NCCI) to provide support and cooperation to KPRA to ensure tax compliance in business community.

A delegation of KPRA Mardan and Malakand Region visited NCCI office and discussed issues with it President Mr. Zar Alam Khan. The NCCI and KPRA will work in collaboration to ensure tax compliance and build tax culture in the province. KPRA Mardan and Malakand Region will hold a training workshop for NCCI members on Registration, Withholding and Return Filing.

نوشہرہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی KPRA ( کیپرا) کے ساتھ اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کرنے اور مکمل تعاون کرنےکی یقین دہانی

نوشہرہ()خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی KPRA ( کیپرا) کے مردان اور ملاکنڈ ریجن کےوفد نے گزشتہ روز نوشہرہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (NCCI) کے دفتر کا دورہ کیا اور نوشہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زرعالم خان سے ملاقات کی۔ کیپرا کے وفد کی قیادت مردان اور ملاکنڈ ریجن کے اسسٹنٹ کلکٹر محمد حسن کررہے تھے ان کے ہمراہ انسپکٹر مہران خان اور پی اے افتخار خان بھی تھے اس موقع پر نوشہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زرعالم خان نے وفد کو نوشہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا۔ان کے ساتھ نائب صدر منیب احمد ایگزیکٹیو ممبر فضل اکبر خٹک، عنایت علی شاہ اور سردار فخرعالم خان بھی موجود تھے۔ کیپرا کے اسسٹنٹ کلکٹر محمد حسن اور انکی ٹیم نے NCCI کے رہنماؤں کے ساتھ سیلز ٹیکس آن سروسز اور کیپرا کے ساتھ رجسٹریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ ان کی ٹیم بہت جلد NCCI کے ممبران کےلئے ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کرائی گی جس میں ممبران کو رجسٹریشن، سیلز ٹیکس ویدہولڈنگ اور گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار کے متعلق تربیت دی جائے گی۔

زرعالم خان نے کیپرا کے وفد کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بھی کیپرا کے ساتھ مل کر بزنس کمیونٹی کو ٹیکس دینے پر آمادہ کرینگے کیونکہ یہ ہمارا صوبہ ہے اور اگر یہاں پر ہم ٹیکس نہیں دینگے تو پھر ہماراصوبہ کس طرح اپنے پاوں پر کھڑا ہوگا۔ لہذا نظام کو بہتر بنانا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کیلے بزنس کمیونٹی کو ٹیکس نیٹ میں لازمی آنا پڑے گا۔

Dated:24-02-2021
Top